the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جامع مسجد جیلانیہ ہائی ٹیک سیٹی سے مولانا محمد محبوب عالم اشرفی کا خطاب
حیدر آباد۔15؍اپریل (ای میل )شہزادۂ رسول نور نظر لخت جگر سیدۂ کائنات خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا حضور اقدسﷺ کی سب سے چھوٹی اور پیاری بیٹی اور تمام عورتوں کی سردار ہیں۔پروردگار عالم نے اولاد رسول کا سلسلہ آپ سے جاری فرمایا۔ آپ کی ولادت زمانہ نبوت کے انوار وتجلیات میں ہوئی۔ اس لئے آپ کا مرتبہ بنات رسول اللہ ﷺ میں ممتاز ہے۔باقی تمام اولاد حضور علیہ الصلوۃ و السلام کی دعوہ نبوت سے قبل ہوئی۔ عرب کے رواج کے مطابق نومولود بچوں کو پرورش کے لئے دایہ کی گود میں دے دیا جاتا تھا لیکن آپ سے بے پناہ محبت والفت کی بناء پر حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا نے انہیں کسی دایہ کے سپرد کرنے کی بجائے خود اپنی گود میں رکھا اور اپنا دودھ پلا کر پرورش کیا۔کنز العمال میں ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا تاکہ قیامت کے دن اللہ رب العزت اس کو اس کی اولاد کواور اس کے چاہنے والوں کو دوزخ سے آزاد رکھے۔ آپ کے القابات میں زاکیہ، راضیہ اور بتول ہیں۔ آپ کی توجہ دنیا کی عیش و عشرت کی طرف نہیں بلکہ اللہ رب العزت کی طرف رہی اس لئے آپ کو بتول کہتے ہیں۔آپ فضل و کمال اور حسن وجمال میں دنیا بھر کی عورتوں سے ممتاز ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مولانا محبوب عالم اشرفی ناظم اعلیٰ دارالعلوم اہل سنت امام احمد رضا و خطیب جامع مسجد جیلانیہ ہائی ٹیک سیٹی نے کیا۔ مولانا نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا بے مثال سیرت وکردار کی مالک تھیں۔اللہ تعالیٰ نے سیدہ کائنات کو تقویٰ و طہارت ، عفت و عصمت کی چادر عطا فرمائی اور دختران ملت کے لئے آپ کی ذات مقدس نمونہ عمل اور مشعل راہ ہے۔خاتون جنت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا صبر و شکر ، زہد و تقویٰ ، علم و حیا اور صبر رضا کی پیکر تھیں۔ حضور اقدس ﷺ کی نسبت کے سبب اللہ نے آپ کی ذات میں متعدد خصائص عطا فرماکر بے شمار کمالات سے بہراور فرمایاتھا۔ مسلم ماں اور بہنیں خاتون جنت سیدہ فاطمہ الزہرہ کی سیرت کو اپنانا چاہئے۔ سیدہ فاطمہ کے اندر یہ وصف جمیل خاص طورپر تھا کہ آپ پردے کی سخت پابند اور شرم و حیاء کا مجسمہ تھیں۔ آپ فرماتی ہیں کہ عورتوں کے لئے



سب سے بہتر بات یہ ہے کہ وہ کسی غیر مرد کو دیکھے اور نہ غیر مرد ان کو دیکھے۔ آپ کی شرم و حیاء کا لحاظ خداوند قدوس کو بھی ہے ۔چنانچہ حضرت ایوب انصاری رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن ایک ندا کرنے والا پردے سے ندا کرے گا اے حشر کے میدان میں جما ہونے والو! اپنی نگاہیں نیچی کرلو یہاں تک کہ فاطمہ بنت محمد ﷺ ستر ہزار حوروں کے ساتھ بجلی کی طرح گزر جائیں گی۔ میری ماں اور بہنوں ہم میں بے شمار سماجی و اخلاقی برائیاں عام ہوتی جارہی ہیں ، بے حجابی اور بے حیائی کو فیشن تصور کیا جانے لگا ہے ۔ نوجوان لڑکے لڑکیوں کی مخلوط تعلیم سے اخلاقی اقدار پامال ہورہے ہیں۔موبائیل و انٹرنیٹ کا غلط استعمال نوجوان لڑکے لڑکیوں کو جنسی بے راہ روی کا شکار بنا رہا ہے۔ اسلامی معاشرہ میں انگریزی تعلیم سے مثبت نتائج کے بجائے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مسلم بچیاں غیر مسلم لڑکوں سے شادیاں کر رہی ہیں اور اپنا دین و ایمان ہوس پرستی کے ہاتھوں فروخت کرکے مرتد ہورہی ہیں (العیاذ باللہ)اور ارتداد کا تناسب دن بدن بڑھتا ہی چلا جارہا ہے۔ ان برائیوں کا اصل سبب یہ ہے کہ والدین اپنے بچے اور بچیوں کی تربیت اسلامی انداز سے نہیں کرتے اور ان کے اخلاق و عادات سنوارنے کی طرف توجہ نہیں دیتے۔اگر ماں باپ اپنی اولاد کو اسلامی تعلیم و تربیت سے آراستہ کریں تو معاشرہ میں پھیلی ہوئی برائیوں کا خاتمہ آسان ہوجائے گا۔ اگر معاشرے کے اچھے لوگ ،اصلاح و فلاح کے لئے سامنے آجائیں تو یقین ہے کہ ہمارا معاشرہ برائیوں سے پاک ہوجائے گا ، بگڑا ہوا ماحول سدھرجائے گا اور غلط روی اور بد عملی کا سد باب ہوجائے گا، مسلمانوں میں دینی حمیت پیدا ہوجائے گی ۔ اسلامی شعور بیدار ہوجائے گا ، اور خدا کے بندے احکام خدا وندی کے پابندہوجائیں گے۔ نیکوں کی صحبت اختیار کریں گے۔ صالحین کی وضع قطع اپنائیں گے اور اپنی شکل و صورت اسلامی بنائیں گے۔ اسلامی لباس پہنیں گے اور اپنی پاکیزہ شناخت باقی رکھیں گے ، اور رحمت الہٰی کے مستحق بنیں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں دنیا و آخرت میں کامیاب و کامراں فرمائے۔اس موقع پر سجادہ نشیں ہائی ٹیک سیٹی جناب مولانا سید غوث احمد قادری کی دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.